کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و آندھراپردیش میں کانگریس امور کے
انچارج دگ وجئے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت اپنی تمام ناکامیوں
کو چھپانے کے لیے یکساں سیول کوڈ اور طلاق ثلاثہ کے مسئلہ کو اٹھارہی ہے۔ انہوں نے
آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ
انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ان کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ان مسائل
کو اٹھایاجارہاہے۔ انہوں نے الزام لگا یا کہ نریندر مودی آ رایس ایس کے پہلے سخت گیر پرچارک ہیں جووزیراعظم بنے ۔